Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مہنگائی کا سونامی ملٹی نیشنل کمپنیوں کی ہر چیز 15 فیصد تک مہنگی

راولپنڈی( قیصر شیرازی،عمران اصغر) پٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ کے گرائے جانے والے مہنگائی بم کے اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اوپن مارکیٹ مین تمام ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اپنی مصنوعات میں 5 سے 15 فیصد فوری اضافی کردیا ہے گھی ، چاول ، چینی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کے ساتھ تمام روٹس کے ٹرانسپورٹروں نے بھی کرایوں میں من مانے اضافے کردئیے ۔ جس سے مسافروں اور ٹرانسپورٹروں میں جھگڑے شروع ہو گئے ہیں مقامی روٹ کے ٹرانسپورٹروں نے بھی کرایہ بڑھا دیا ہے ۔ چنگ چی رکشاؤں، ٹیکسی اور رکشا مالکان نے بھی کرائے بڑھا دئیے ہین ٹرانسپورٹروں نے سرکاری طورپر کرائے بڑھانے کا بھی مطالبہ کردیا ہے ۔ نان بائیوں نے روٹی کی قیمت میں اضافہ کی انتظامیہ کو ڈیڈ لائن دیدی ہے ۔ رمضان سے قبل مہنگائی کا نیا بڑا طوفان آنے کے لیے ’’ تیاری ‘‘مکمل کر چکا ہے ۔ جبکہ پیپلزپارٹی مسلم لیگ(ن) اور تاجر تنظیموں ، جے یو آئی ، پٹرولیم مصنوعات اور ڈالر کی قیمت مین اضافہ کے خلاف احتجاج کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہیں ادھر مہنگائی کی نئی لہر کی وجہ سے کھانے پینے ا ور دیگر اشیاء ضروریات کی قیمتوں کے اضافے کے ساتھ ہی خواتین اور مردوں کا سجناسنوارنا بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ جڑواں شہروں کے بیوٹی پالر اور باربر شاپس نے ن نئے ریٹ لاگو کر دئیے ہیں جس کے بعد دلہن میک اپ ، دولہا میک اپ ، پارٹی میک اپ سے لے کر نارمل کٹنگ کی قیمتوں میں `100 روپے سے 15000 روپے تک اضافی کردیا گیاہ ے بارات کے لئے دلہن کا میک اپ ریٹ پچیس ہزار روپے سے بڑھ کر 35 ہزار سے 40 ہزار روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ ولیمے کے لیے دلہن میک اپ بیس ہزار روپے سے پچیس ہزار روپے تک مہنگا کردیا گیا ہے دوسری جانب دولہے کو اب پندرہ ہزار روپے کے بجائے پچیس ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے ۔ میک اپ آرٹسٹ مریم صفی کاکہنا تھا کہ موجودہ مہنگائی کے طوفان میں میک اپ میں سو سے زائد اشیاء کی قیمتوں مین اضافہ کردیا گیا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More