Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اسلام آباد میں پنجاب طرز پرخصوصی لا ء اینڈ آرڈر ڈویژن بنانے کافیصلہ

اسلام آباد( احسان بخاری ،اپنے سٹاف رپورٹرسے) چائنینز اوردیگر ممالک کے اعلی سطح کے سرمایہ کاروں اور وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کی صورت حال کو یقینی بنانے کے لیے صوبہ پنجاب کی طرز پر خصوصی لائا ینڈ آرڈر ڈویژن اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے سپیشل پروٹیکشن یونٹ بنانے کا فیصلہ وزیراعظم نے منظوری دیدی ۔ منصوبہ 2023 تک چار مراحل مین مکمل ہوگا۔ 3386 افسر ، اہلکار بھرتی کیے جائیں گ ے ابتدائی طور پر ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل اور ایک سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سمیت 437افسران و اہلکاروں کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ وزیراعظم کو بھیجی گئی سمری میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی پولیس نے غیر ملکی سفارتخانوں ، ملکی وغیر ملکی سرمایہ کاروں ، اہم شخصیات اور مجموعی امن وامان کے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ اورموجودہ حالات میں وفاقی دارالحکومت کا تحفظ اور بھی اہمیت اختیار کر گیا ہے ۔ سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے دھرنے ،مظاہرے ،ملازمین اور سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے سبب وفاقی پولیس کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔ دونوں ادارے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل پولیس کی سربراہی میں کام کریں گے ۔ گریڈ بیس کے ایک ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پولیس لا اینڈ آرڈر ڈویژن ، سپیشل پروٹیکشن یونٹ کام کرے گا پہلے مرحلے مین آئندہ مالی سال 2019-20 کے دوران 437 افسران و اہلکار بھرتی کیے جائیں گے جن میں 300 کانسٹیبل 80 کانسٹیبل ، 25 اے ایس آئی ، 10 سب انسپکٹر ، ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس، ایک ڈی ایس پی لا اینڈ آرڈر ، اور دو ڈی ایس پی سپیشل پروٹیکشن یونٹ ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں سال 2020-21 میں 1015 ان افسران و اہلکار بھرتی کیے جائیں گے تیسرے مرحلے مین 2021-22 میں 967 افسران اور اہلکار بھرتی کیے جائیں گے اور چوتھے مرحلے مین مالی سال 2022-23 کے دوران 967 افسران و اہلکار بھرتی ہوں گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More