اسلام آباد( شبیر حسین سے) ملک میں گزشتہ سال کے دوران قدرتی آفات سے 49 کم عمر بچوں سمیت 137 افراد جاں بحق ،153 افراد زخمی جبکہ 1666 مکانات کو نقصان پہنچا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران مون سون سیزن میں ہونے والی بارشوں اور31 جنوری 2018 کے زلزلہ کے نتیجے مین ملک بھر میں137 افرادجاں بحق،153 افراد زخمی جبکہ 1666 مکانات کو نقصان پہنچا ۔ قدرتی آفات سے جاں بہق ہونے والوں میں 49 کم عمر بچے 38 خواتین اور 50 مرد شامل تھے۔ رپورٹ کے مطابق اگرچہ سال 2018 کے دوران مون سون کی شدت سابقہ برسوں کے مقابلے میں نسبتا کم رہی جس کے باعث کوئی تباہ کن رواقعہ رونما نہیں ہوا اس کے باوجود کم آگاہی اور کمپلانٹس نہ ملنے کے باعث جانی ومالی نقصانات ہوئے