اسلام آباد( خالد محمود) کالعدم تنظیموں کیخلاف اقدامات ٹھوس،مستند اور ناقابل واپسی مین نیشنل ایکشن پلان پرعملدرامد کے متعلق غیر ملکی سفیروں کو سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اورسیکرٹری داخلہ میجر (ر) اعظم سلیمان نے بریفنگ دی۔ سیکرٹری داخلہ نے بتایا قومی سلامتی کمیٹی نے عالمی ذمہ داری کے تحت یکم جنوری کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف اقدامات تیز کرنے پر اتفاق کیا، کالعدم تنظیموں اور افراد پر مالی پابندیاں اوراثاثے منجمند کیے جارہے ہیں۔ ان کے خلاف انتظامی اور قانونی اقدامات دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔ دریں اثناء بھارتی سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کرکے مختلف خلا ف ورزیوں پر احتجاج کیا گیا
کالعدم تنظیموں کیخلاف ٹھوس ،مستند ،ناقابل واپسی اقدامات
