Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایف بی آرنے چینی کمپنی کے اکائونٹ سے 17کروڑریکورکرلئے

جمعرات 04 اپریل 2019ء
اسلام آباد(اظہر جتوئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس چوروں کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے سخت اقدامات شروع کر دیئے ہیں ،اس سلسلے میں پاکستان میں کام کرنے والی ٹیکس ڈیفالٹر چینی کمپنی سے 17کروڑ روپے کی ریکوری کر لی،مزید رقم کی وصولی کیلئے بھی اقدامات شروع کر دیئے گئے ، دستاویزات کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنی چائینہ ہاربر انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ این ٹی این نمبر0660569سال 2013 سے 51 کروڑ 54 لاکھ روپے سے زائد کی ٹیکس ڈیفالٹر تھی جس سے ٹیکس کی وصولی کیلئے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن اسکے باوجود کمپنی نے ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی جس پر لارج ٹیکس پیئر یونٹ کراچی نے گزشتہ روز عسکری بینک کو خط لکھا کہ چائینہ ہاربر انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ ٹیکس ڈیفالٹر ہے ،اسکے خلاف انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ،ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے عسکری بینک میں کمپنی کے اکائونٹ میں موجود 17 کروڑ روپے کی رقم نکلوالی جبکہ ٹیکس کی باقی ماندہ رقم کی وصولی کیلئے بھی کمپنی کے دیگر اکائونٹس کا سراغ لگایا جا رہا ہے تاکہ وہاں سے بھی ریکوری کی جائے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More