Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ترقی کی شرح اس سال کم اگلے سال مزید کم

اسلام آباد / کراچی (نیوز ایجنسیز) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح خطے میں سب سے کم اور مہنگائی میں اضافہ ہونے کی پیشگوئی کردی ۔ اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ترقی کی شرح اس سال کم اور اگلے سال مزید کم ہوگی 2019ء میں شرح نمو خطے کی کم ترین 3.9؍فیصد رہے گی جبکہ 2020ء میں 3.6؍ فیصد ہوگی، مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ اے ڈی بی کا اپنی سالانہ رپورٹ میں مزید کہنا ہے کہ خطے میں بھارت کی شرح نمو 7.2؍ فیصد جبکہ چین کی 6.3؍ فیصد رہے گی۔ تفصیلات کےمطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2019ء میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.9؍ فیصد تک رہے گی تاہم مالی سال 2020ء میں معاشی شرح نمو میں مزید کمی یعنی 3.6؍ کا امکان ہے۔ ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک برائے 2019ء رپورٹ میں کہا گیا کہ جب تک میکرو اکنامک کا توازن برقرار نہیں ہوگا تب تک معاشی شرح نمو میں کمی، مہنگائی میں اضافہ اور روپے کی قدر پر دباؤ رہے گا۔ رپورٹ میں واضح کیا کہ ادائیگیوں کےتوازن میں دوبارہ بحران سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ تجارتی ادارے برآمدات پر زور دیں۔ اے
ڈی بی کے مطابق محصولات کے حصول میں کمی اور اخراجات میں اضافے سے بجٹ کا خسارہ مالی سال 19-2018ء کے درمیانی عرصے میں جی ڈی پی کے 2.3؍ فیصد کے برابر رہا جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں یہ 2.7؍ فیصد تھا۔ ایشیائی بینک کی جانب سے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق عالمی منڈی میں خام مال کی قیمتوں میں اضافہ، ٹیکسٹال کی صنعت میں 0.2؍ کمی اورمقامی منڈی میں طلب کے رجحان میں گراوٹ کے باعث زراعت اور صنعتی پیداوار بھی متاثر ہوئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 146حکومت کی جانب سے رواں برس جنوری میں اصلاحاتی پیکیج کے پیش نظر زراعت کو سہارا ملے گا اور نئے کاروبار کا آغاز بھی ہوگا جس کے نتیجے میں بعض صنعتیں ترقی کریں گی۔اے ڈی بی کے مطابق مستحکم پالیسی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر نجی شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی شرح محدود رہے گی۔ ایشیائی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق 146 ایکسچینج ریٹ میں لچک اور درآمدات میں کمی سے نیٹ ایکسپورٹ کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ کے خسارہ سے کسی حد تک چھٹکارہ ملنے کا امکان ہے لیکن بڑے پیمانے پر تجارتی خسارے کے باعث اس کا تنازسب جی ڈی پی کا 5.0؍ فیصد تک رہےگا۔ایشین بینک کے مطابق 2020ء میں بھارت کی شرح نمو 7.3؍ فیصد رہے گی جبکہ چین کی شرح نمو 2019ء میں 6.3؍ فیصد اور 2020ء میں 6.1؍ رہنے کا امکان ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More