Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بجلی و گیس چوری میں ملوث سرکاری ملازمین کیخلاف گھیرا تنگ

لاہور(حافظ فیض احمد) ایف آئی اے کے انسداد بجلی گیس چوری سیل نے فیکٹریوں اور کمرشل پلازوں میں بجلی و گیس چوری کرانے میں معاونت کر نے والے سرکاری افسران اور ملازمین کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی تیاری کرلی، ایف آئی اے کے مذکورہ شعبہ کو خصوصی ٹاسک سپرد کردیا گیا، نئی حکمت عملی کے تحت بجلی و گیس چوری میں ملوث فیکٹری مالکان کیساتھ ان کی معاونت کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف بھی مقدمات درج ہونگے ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے غیر قانونی کنکشن پکڑنے کے ساتھ سرکاری عملہ کے خلاف بھی ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی تھی ، ایف آئی اے کے خصوصی سیل کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ وہ بڑے شاپنگ پلازوں میں بجلی اور فیکٹریوں میں لگائے گئے گیس کے غیر قانونی کنکشن اور مین پائپ لائن سے چوری کر نے والوں کے خلاف کریک ڈائون کریں ، اس حوالے سے کسی قسم کا اثرو رسوخ قبول نہ کیا جائے ، ایف آئی اے کے شعبہ انسداد بجلی و گیس چوری نے شاپنگ پلازوں اور فیکٹریوں کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی جس کے تحت اعلی حکام کو ہفتہ وار رپورٹ ارسال کی جائے گی، ملوث سرکاری افسروں اور ماتحت عملہ کیخلاف بھی محکمانہ کارروائی کی جائے گی، ذرائع کے مطابق سرکاری عملہ کی ملی بھگت کے بغیر گیس اور بجلی کی چوری ممکن نہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More