Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جعلی اکاؤنٹس کیس کا پہلا ریفرنس سماعت کیلئے مقرر، ملزمان 19 اپریل کو طلب

اسلام آباد(نامہ نگار، نیوزایجنسیاں )اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مبینہ جعلی بنک اکائونٹس کیس میں پہلا نیب ریفرنس باقاعدہ سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے ۔ احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی اور سابق ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی محمدحسین سید سمیت تمام ملزمان کو 19 مئی کو طلب کرلیا ۔ احتساب عدالت نے تمام ملزمان کو طلبی کے سمن جاری کر دئیے ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریفرنس کی سماعت کریں گے ۔واضح رہے کہ کے ایم سی کے سابق ایڈمنسٹریٹرمحمد حسین سید،سابق میٹروپولیٹن کمشنر متانت علی خان، سمیع الدین صدیقی، سابق ڈائریکٹر نجم الزماں، ایڈیشنل ڈائریکٹر سیدخالدظفرہاشمی، اسسٹنٹ ڈائریکٹرسیدجمیل احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرشید، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالغنی اورڈائریکٹر ایم ایس پارتھینن یونس قدوائی پر فلاحی مقاصد کیلئے مخصوص پلاٹس غیر قانونی طور پر الاٹ کرکے سرکاری خزانے کوبھاری نقصان پہنچانے کاالزام ہے ۔ نیب کا موقف ہے کہ ملزمان کیخلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، عدالت ملزمان کو سزا دے ۔ ریفرنس کے شریک ملزم یونس قدوائی کوسابق صدر آصف زرداری کاقریبی ساتھی قراردیاجارہاہے ۔احتسا ب عدالت نے شٹل سروس کیس میں نیب کو ملزما ن کیخلاف جلد از جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم د یدیا ۔جمعرات کو احتساب عدالت نمبر1کے جج محمد بشیر نے غلام سرورسندھووغیرہ کیخلاف شٹل سروس کیس کی سماعت کی۔ملزمان کیخلاف ریفرنس نہ آنے پرعدالت نے سخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے نیب حکام کو ہدایت کی کہ ریفرنس جلد ازجلد مکمل کرکے عدالت میں پیش کیاجائے اورمزید کاروائی22اپریل تک کیلئے ملتوی کردی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More