Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سی پیک کے منصوبوں کی نگرانی کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔ سپیکر نے یہ پارلیمانی کمیٹی 21 فروری 2019ئکو قومی اسمبلی اور یکم مارچ 2019 کو سینیٹ میں پاس کی گئی تحریک کی روشنی میں تشکیل دی ہے ۔ کمیٹی سی پیک کے منصوبوں کی نگرانی اور دیگر امور کا جائزہ لے گی۔ منصوبوں کی مانیٹرنگ اور عملدرآمد کے ساتھ ساتھ ان کی بروقت تکمیل کے حوالے سے بھی سفارشات بھی مرتب کر یگی۔ اس کے علاوہ یہ کمیٹی وقت اور لاگت میں کمی اور عوام کیلئے بہتر خدمات کی فراہمی کی تجاویز بھی د یگی اوروفاق میں سی پیک پر اتفاق رائے کے اقدامات اٹھا ئیگی۔ یہ کمیٹی سہ ماہی رپورٹ مجلس شوریٰ کے دونوں ایوانوں میں پیش کریگی۔ کمیٹی قواعد و ضوابط و طریقہ کار بھی تشکیل د یگی۔ کمیٹی میں نور عالم خان، شیر علی ارباب، صداقت علی خان، عمر اسلم خان، میر خان محمد جمالی، ظل ہما، غوث بخش خان مہر، احسن اقبال ، مرتضیٰ جاوید عباسی، سید عمران احمد شاہ، مہناز اکبر عزیز، رضا ربانی کھر، زاہد اکرم درانی اور محمد اسلم بھوتانی شامل ہیں جبکہ7 سینیٹروں کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جا ئیگاجن کے نام چیئرمین سینیٹ بھجوائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More