Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قید مکمل کرنے والے کسی قیدی کو اپنے پاس نہیں رکھتے، پاکستان

اسلام آباد (صالح ظافر) بھارتی خفیہ ایجنسی 146146را145145 میں خدمات انجام دینے والے بھارتی بحریہ کے پاکستان میں زیر حراست افسر کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دینے کی بھارتی درخواست پاکستان نے مسترد کر دی ہے۔ دفتر خارجہ کے اعلیٰ ذرائع نے ایک سوال کے جواب میں دی نیوز کو بتایا ہے کہ کلبھوشن یادیو قونصلر رسائی کے اہل نہیں کیونکہ وہ سویلین قیدی کے زمرے میں نہیں آتے اور پاکستان فراخدلانہ انداز سے بھارت کو اس کے سویلین قیدیوں تک قونصلر رسائی دیتا رہا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ بھارت پر واضح کر دیا گیا ہے کہ پاکستان کسی بھی ایسے قیدی کو اپنے پاس نہیں رکھتا جو اپنی جیل کی سزا مکمل کر چکا ہو۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں کو نامنا سب حالات میں رکھا جاتا ہے لیکن پاکستان نے مسلم ریاست ہونے کی حیثیت سے ہمیشہ سے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی قیدیوں کو قانون کے مطابق انسانی حالات میں رکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان اس تجویز پر بات چیت ہو رہی ہے کہ ایک دوسرے کے ملک میں موجود قیدیوں تک جوڈیشل اور میڈیکل ٹیموں کو رسائی دی جائے۔ باہمی مذاکرات کے بعد سفارتی چینلز کے ذریعے ہی قیدیوں کا تبادلہ ممکن ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More