Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بیرون ملک سرمایہ کاری کیلئے سٹیٹ بینک ،ای سی سی سے اجازت لازمی

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی)وزارت خزانہ نے سرمایہ کاری کے نام پر سالانہ اربوں ڈالر کی بیرون ملک منتقلی کو ریگولیٹ کرنے کیلئے فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ1947میں ترامیم متعارف کر انے کا فیصلہ کیا ہے ،نئی ترامیم کے تحت1امریکی ڈالر سے لیکر50لاکھ ڈالر کی بیرون ملک سرمایہ کاری کی صورت میں سٹیٹ بینک سے اجازت لینا ضروری ہوگی ،50لاکھ ڈالر یا اس سے زائد مالیت کی بیرون ملک سرمایہ کاری کی اجازت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)سے بھی لینا لازمی ہوگی ، ملک میں10ہزار ڈالر سے زائد زرمبادلہ لیکر گھومنے والوں کو بھی حراست میں لیا جاسکے گا ،وزیر خزانہ اسد عمر نے وفاقی کابینہ کی ہدایات کی روشنی میں مسودے کی منظوری دیدی جسے جلد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا ،وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ افسر نے روز نامہ دنیا کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے سالانہ اربوں ڈالر کی بیرون ملک منتقلی کو ریگولیٹ کرنے کیلئے فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ1947میں ترامیم متعارف کر انے کا فیصلہ کیا ہے ،فیصلے پر سختی سے قبل درآمد کروایا جائے گا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More