لاہور(کامرس رپورٹر،کلچرل رپورٹر)ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کے گرد گھیرا تنگ کر تے ہوئے آڈٹ کیلئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق گلوکار راحت فتح علی خان کا انکم ٹیکس سال 2016 کا آڈٹ کیا جا رہا ہے ۔ایف بی آر نے راحت فتح علی خان کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ گلوکار سے 2016 کا تمام ریکارڈ طلب کیا گیا ہے ۔ایف بی آر نے تفصیلات کی فراہمی کیلئے سات روز کی مہلت دی ہے ۔