Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

اعجاز حجازی کے الزامات پی ٹی آئی دوگروپوں میں تقسیم

راولپنڈی(قیصر شیرازی) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اعجاز خان حجازی کے اعلی پولیس آفیسر پر رشوت اور پارٹی کارکردگی پر الزامات کی بوچھاڑ سے تحریک انصاف راولپنڈی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ ان کی سٹی پارٹی صدارت بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ پارٹی کے ایک گروپ نے جازی خان کے الزامات کی حمایت کرتے ہوئے انکی میرٹ پر انکوائری کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی انتخابات سے اب تک رکن صوبائی اسمبلی کو پارٹی قیادت ،ضلعی انتظامیہ اورپولیس کیطرف سے کوئی پذیرائی نہیں مل رہی تھی پہلے انہین ٹکٹ ہی نہیں دیا گیا ، بنی گالہ شور مچایا تو مشروط ٹکٹ دے دیا گیا انتخابات میں انہوں نے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کی کھل کر مخالفت کی ان کے خلاف جلسے کئے جبکہ ضمنی انتخاب میں دوبارہ پارٹی ڈسپلن کی خلا ف ورزی کرتے ہوئے وفاقی وزیر کے بھتیجے تحریک کے امیدوار شیخ راشد شفیق کی مخالفت کرتے ہوئے پارٹی امیدوار کے خلاف بھرپور مہم چلائی اہم اجلاسوں میں ان کو مدعو کرنا بند کردیا گیا یہ سیاسی لڑائی مسلسل جاری ہے ۔ کمر توڑ مہنگائی ، بجلی ، سوئی گیس ،پٹرولیم مصنوعات ، ڈالر کی قیمتوں میں اضافہ سے بھی یہ عوام میں جانے سے گزشتہ دو ماہ کترا رہے تھے جبکہ دوسرے گروپ کا موقف ہے کہ انہوں نے خودپر سیاسی خودکش حملہ کیا ہے پہلے صوبائی وزارت کے لئے سرتوڑ کوشش کی ، ویڈیو وائریل سے دو روز قبل وزیراعظم کے مشیر نعیم الحق سے طویل ملاقات کی جو مکمل ناکام رہی ۔ پولیس ، انتظامیہ میں ان کی شنوائی نہیں ہو رہی تھی ان الزامات کے بعد اراکین اسمبلی ،سرگرم کارکنوں نے بھی ان سے سیاسی فاصلے بڑھاتے ہوئے ان کے دفتر آنا بند کردیا ہے ۔ وفاق اور پنجاب کی اعلی کمان نے ان کے الزامات کو سیریس انداز مین لیتے ہوئے ان کے خلاف جلد خاموسی سے پارٹی ڈسپلن پر ایکشن لینے کا فیصلہ کیاہے جو پارٹی کی چھوٹی سطح سے لیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More