Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مرغی پال پروگرام موخر، پیکج بھی مہنگا کردیا گیا

راولپنڈی(قیصرشیرازی) وزیراعظم عمران خان کا گھریلو سطح پر مرغی پال پروگرام فنڈز نہ ہونے کے باعث یکم جولائی نئے مالی سال کے آغاز تک موخر کردیا گیا ہے اورکمر توڑ مہنگائی کے باعث مرغیوں کی فراہمی کے پیکج کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے ۔ یہ قیمت پہلے پانچ مرغیاں ایک مرغا 8 سو روپے تھی جوا ب بڑھا کر ایک ہزار روپے ہوگی اس قیمت میں سو روپے کے مزید اضافہ کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے جس کا فیصلہ بجٹ کی روشنی میں ہوگا۔ امکان ہے یہ قیمت گیارہ سوروپے مقرر ہوگی اس پروگرام کے تحت محکمہ پولٹری پنجاب کو اب تک چھتیس لاکھ سے زائد مرغیوں کے آرڈر مل چکے ہیں پولٹری کے ہر ضلع کے فارموں مین مرغیوں کی افزائش پراجیکٹ کا بھی باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے جبکہ معمول کے مطابق اوپن مارکیٹ ریٹ 1200 روپے مین پانچ مرغیاں اور ایک مرغے کاسیٹ دیا جا رہاہے وزیراعظم اسکیم کے تحت مرغیوں کی تقسیم جولائی میں شروع کردی جائے گی وزیراعظم اسکیم کے تحت مرغی دس ہفتوں میں تیار ہوگی جس کا وزن 550 گرام سے 600 گرام ہوگا ۔ یہ مرغیاں فراہمی کے ایک ماہ بعد انڈے دینا شروع کردیں گی ایک مرغی سال میں 250 انڈے دے گی یہ مرغیاں انتہائی خوبصورت اندز میں تین نسلوں کی ہین پہلی نسل مصری کراس ، دوسری گولڈن مرغ کراس ہے جبکہ تیسر ی مکمل سیاہ مرغی اور سیل مرغ کراس ہے انڈے سے چوزا اور جوان ہونے تک ان مرغیوں کا روزانہ ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More