Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

رمضان المبارک مین چینی 75 روپے کلو تک پہنچنے کاامکان

راولپنڈی( عمران اصغر) رمضان المبارک مین روزے داروں کو مہنگے داموں چینی فروخت کرنے کے خطرات منڈلانے لگے ۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کو دیکھتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں نے اپنی کارروائیاں تیز کردیں چینی کے ریٹیل تاجروں کو چینی کے حصول میں مشکلات کا سامناہے مارکیٹ مین چینی کے ڈسٹری بیوٹرز نے نئے آرڈر بک کرنا بند کردئیے جس سے مارکیٹ مین چینی کی قلت پیدا ہو گئی ہے چینی کی طلب ورسد میں اضافے کی وجہ سے58 روپے کلو مین فروخت ہونے والی چینی کی قیمت 10 روپے اضافے کے ساتھ 68 روپے فی کلوہو گئی ہے ۔ رمضان المبارک مین چینی کی قیمت پچھتر روپے فی کلو تک پہنچنے کا امکان ہے ذخیرہ اندوزی کی وجہ سے گھی اور تیل کے پانچ کلو والے ڈبوں پر ستر روپے سے سو روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ۔ ریٹیل تاجروں کے مطابق مارکیٹ مین چینی کی مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمت مین دس روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے ۔ جس کا سارا بوجھ عوام برداشت کرنے پر مجبور ہیں ۔ ریٹیل تاجر محمد راشد کا کہنا تھاکہ اب تو چینی کے بڑے ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز نئے آرڈر ہی بک نہیں کر رہے اور جو ڈسٹری بیوٹرز مارکیٹ مین چینی دے رہے ہین انہوں نے خود ساختہ کوٹہ مقرر کردیا ہے ۔ گزشتہ ہفتے 860 روپے فرخوت ہونے والا کوکنگ آئل کا ڈبہ 950 روپے میں فروخت ہو رہاہ ے جبکہ گھی کے پانچ کلو والے ڈبے کی قیمت سو روپے اضافہ کے ساتھ 1050 روپے تک جا پہنچی ہے ۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ اگرچینی اور گھی کے بڑی ڈسٹری بیوٹر ز کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی پر نظر نہ رکھی گئی تو ماہ رمضان میں روزے داروں سے ناجائز منافع حاصل کیا جائے گا دوسری جانب ڈپٹی کمشنر راولپنڈی علی محمد رندھاوا کاموقف جاننے کے لیے متعدد کوششیں کی لیکن انہو ں نے موقف نہیں دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More