راولپنڈی( صالح مغل، خبر نگار) پولیس لائنز راولپنڈی میں رہائش رکھنے کے باوجود سینئر پولیس افسرانک ے ذمے کرائے ، یوٹیلٹی بلوں سمیت دیگر مدوں میں چھپن سے ساٹھ لاکھ روپے کے واجبات کا انکشاف ، آئی جی پنجاب کی جانب سے احکامات ملنے پر راولپنڈی پولیس نے رہائش گاہوں اور ریکارڈ کی چھان بین شروع کرتے ہوئے دس سینئر پولیس افسران کو واجبات کی ادائیگی کے لئے نوٹس جاری کردئیے۔ ریٹائرڈ پولیس افسران اورلاٹ منٹ کے بغیر رہائش اختیار رکھنے والوں سے بھی سرکاری رہائشوں کے قبضے واپس لینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
رہائش رکھنے کے باوجود پولیس افسران کے ذمے لاکھوں واجبات
