Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فارن ایکسچینج ریگولیشنز ایکٹ 1947 ء میں ترمیم کی تجویز

اسلام آباود( خصوصی رپورٹر) فارن ایکس چینج ریگولیشنز ایکٹ 1947 میں ترمیم کی تجویز اورریگولیشنز میں ترمیم کے ذریعے قومی اسمبلی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بااختیار بنائے گی ۔اس ضمن میں وزات خزانہ کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کرنسی کی غیر قانونی ٹرانزیکیشنز روکنے کے لیے وزارت خزانہ نے بل کے ذریعے فارن ایکسچینج ریگولیشنز ایکٹ میں ترمیم کی تجویز دیدی ۔ بل (ترمیمی) ایکٹ 2019 لانے کا مقصد غیر قانونی فارن ایکس چینج ٹرانزیکشن کو روکنا ہے۔ سٹیٹ بینک ملک بھر مین فارن ایکسچینج کو موثر انداز میں ریگولیٹ کر سکے گا۔ مجوزہ ترمیم کی کابینہ سے منظوری کے بعد اسے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ترمیم کے بعد سٹیٹ بینک ملکی سطح پر فارن کرنسی سے متعلق ضروری قواعداور ہدایات دے سکے گا۔ یہ اقدام حکومت کی طرف سے مالی ٹرانزیکشنز کو شفاف بنانے کی کوششوں کو فروغ دینے کی کڑی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More