Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

آئی ایم ایف قرضہ ٹیکس نیٹ بڑھانے ، پھنسے واجبات کی ریکوری تیز کرنے کافیصلہ

اسلام آباد( ارشاد انصاری سے) بین الاقوامی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف) نے پاکستان سے قرضہ کے نئے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے اقتصادی اعدادو شمار طلب کرلئے ہیں جو وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر آئندہ ہفتے دورہ امریکہ کے دوران پیش کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کے ساتھ سائیڈ لائن میٹنگز میں وزیر خزانہ اسد عمر ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے 260 ارب روپے کی اضافی ٹیکس وصولیوں سمیت دیگر اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔ اس حکمت عملی کے تحت آڈٹ میں پھنسے کیسوں سے ریکوری ، ٹیکس دہندگان کے ذمہ واجب الادا پرانے واجبات کی ریکوری ،نئے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ودہولڈنگ کا آڈٹ سخت کیا جائے گا اور ودہولڈنگ ایجنٹس سے ٹیکس ریونیو کے بقایا جات کے ساتھ ساتھ ماہانہ و سہ ماہی کے ودہولڈنگ ٹیکس کی بروقت ریکوری کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ اسی طرح ہر آرٹی او اور ایل ٹی یو کی طرف سے اپنی اپنی حدود میں ٹیکس نیٹ سے باہر ایک ایک سو امیر لوگوں کو نوٹس جاری کیے جارہے ہیں۔ اسی طرح غیر ظاہر شدہ آف شور اثاچہ جات رکھنے والے اور بیرون ملک بین اکاؤنٹس رکھنے والے جن لوگوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ہے ان سے بھی ریکوری کو تیز کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں ٹیکس تنازعات کے کیسوں کو اے ڈی آر سی اور آڈٹ آف کورٹ سسیمنٹ کے ذریعے حل کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں گی اور اس مد میں پھنسا ہوا ریونیو بھی اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔ جس کے لیے اے ڈی آر سی کے نظر ثانی شدہ ورولز جلد جاری کردئیے جائیں گے ۔ اس کے عالوہ دیر سے گوشوارے جمع کروانے کی بنیاد پر پہلے سے آڈٹ کے لیے منتخب ریونیو والے لوگوں مین سے جن پانچ لاکھ سے زائد لوگوں نے اضافی ریونیو کے ساتھ نظر ثانی شدہ گوشوارے جمع نہیں کروائے اب چونکہ معیاد ختم ہو چکی ہے لہذا ان کے خلاف بھی کارروائی کا عمل تیز کیا جائیگا اور ان کونوٹس جاری کرکے ٹیکس ڈیمانڈ کے آرڈر جاری ہونگے اور اسسیمنٹ آرڈرز کے بعد قانونی تقاضے پورے کرکے ریکوریاں کی جائیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More