Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

2019میں پاکستان کی ترقی کی شرح نیپال اور مالدیپ سے بھی کم رہے گی: اقوام متحدہ

نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا اور پیسیفک(ای ایس سی اے پی) نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی 2019 میں خطے میں سب سے کم رہے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ای ایس سی اے پی کی جانب سے ترقی سے آگے کے عزائم کے عنوان سے ایشیا اینڈ دی پیسیفک 2019 کے سالانہ اقتصادی اور سماجی سروے میں پیش گوئی کی گئی کہ بنگلہ دیش کی 7.3 فیصد، بھارت کی 7.5 فیصد، مالدیپ اور نیپال کی 6.5 فیصد کے مقابلے میں 2019 میں پاکستان کی جی ڈی پی 4.2 فیصد رہے گی جبکہ 2020 میں یہ 4 فیصد تک ہوسکتی ہے ۔اس سروے میں یہ انکشاف کیا گیا کہ خطے میں مجموعی طور پر اقتصادی صورتحال مستحکم ہے اور 2019 اور 2020 میں ترقی کی شرح 5 سے 5.1 فیصد تک متوقع ہے ۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان کی معیشت بڑے مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور کرنسی پر بڑھتے دباؤ کے باعث ادائیگیوں کی مشکلات کے توازن کا سامنا کر رہی ہے ۔ 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More