اسلام آباد (وقائع نگار) حکومت نے مہنگائی میں اضافے کی روک تھام کیلئے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے تحت اہم اشیائے خورونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے مضبوط نظام لانے کافیصلہ کیاہے ، قیمتیں بڑھنے کاباعث بنے والے کارٹلز کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی ۔ اطلاعات کے مطابق مہنگائی جانچنے کے قوانین میں ترامیم متوقع ہیں، قیمتوں میں اضافے کی وجہ بننے والے گٹھ جوڑ کے خلاف قوانین میں مزید سختی کی جائیگی۔ پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور ہر ماہ اجلاس بلایا جائیگا، جس میں عام استعمال کی اشیائکی طلب و رسد کا جائزہ لیاجائیگا، قلت کی بروقت نشاندہی کی جائیگی تاکہ قیمتوں میں اضافے سے بچا جاسکے ۔