Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

40 لاکھ ٹن گندم خریداری کے ہدف میںناکامی کا خدشہ

اسلام آباد (ذیشان جاوید) محکمہ خوراک پنجاب نے رواں سال 2019ء کیلئے گندم کی خریداری کا ہدف 40 لاکھ ٹن مقرر کردیا ہے تاہم محکمہ خوراک پنجاب کی افسر شاہی اور صوبائی وزیر کے مابین رابطہ سازی کے فقدان کے باعث مجوزہ ہدف میں کامیابی ممکن نظر نہیں آ رہی۔ محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران غیر متوقع بارشوں کے باعث اس مرتبہ گندم کی پیداوار طے شدہ اہداف سے زائد ہونے کا امکان ہے ۔تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے پر محکمہ خوراک پنجاب کی کارکردگی میں بہتری کا امکا ن تھا لیکن حکام گندم کی خریداری کا صحیح ہدف مقرر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ رواں سال بھی گزشتہ سال کے برابر ہی گندم خریداری کا ہدف اوسط 40 لاکھ ٹن مقرر کیا گیا جبکہ بڑھتی مہنگائی کے باوجود اس سال بھی گندم خریداری کی قیمت 1300 روپے فی من مقرر کی گئی ہے ۔ محکمہ خوراک پنجاب کے ایک اعلیٰ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر روزنامہ 92 نیوز کوتصدیق کی کہ سیکرٹری محکمہ خوراک پنجاب شوکت علی اور صوبائی وزیر خوراک سمیع اﷲ چودھری کے مابین انتظامی معاملات پر اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں جو گندم کی خریداری میں مسائل کا سبب بن سکتے ہیں جبکہ محکمہ میں افسران کی گروپ بندی سے بھی انتظامی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وزیر خوراک کو صوبائی سیکرٹری کی جانب سے اعتماد میں نہیں لیا جا رہا اور تمام ٹرا نسفر پوسٹنگز حکومتی پالیسی کو نظر انداز کرکے سفارش اور سیاسی بنیادوں پر کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے صوبائی سیکرٹری خوراک شوکت علی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ نہ ہو سکا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More