Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

این ایچ اے سابق ٹھیکیدار سے ساہیانوالا سروس ایریا کا قبضہ لینے میں ناکام

اسلام آباد(قاسم نواز عباسی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے وزارت مواصلات میں ریونیو میں ریکارڈ اضافے کے دعوے غلط نکلے ۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی انتظامیہ نیلام کیا جانے والا ساہیانوالاسروس ایریا کا قبضہ لینے میں ناکام ہو گیا۔باوثوق ذرائع کے مطابق این ایچ اے نے حال ہی میں پنڈی بھٹیاں تا فیصل آباد موٹروے پر قائم ساہیانوالا سروس ایریا کی کامیاب نیلامی کی تھی اور ڈیڑھ لاکھ روپے کے بجائے اس سروس ایریا کو 65 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ پر دیا تھا مگر بدقسمتی سے این ایچ اے انتظامیہ تاحال اس سروس ایریا کا کنٹرول کامیاب بولی دہندہ کو نہیں دے سکی کیونکہ سابقہ ٹھیکیدار جو کہ گزشتہ پندرہ سال سے صرف ڈیڑھ لاکھ کے عوض اس اہم کاروباری مرکز پر قابض تھا اس نے اس سروس ایریا کا کنٹرول این ایچ اے کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ این ایچ اے حکام تاحال اس ٹھیکیدار کے آگے بے بس نظر آ رہے ہیں جبکہ قبضہ میں تاخیر کے باعث این ایچ اے کو سالانہ کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ دوسری جانب وفاقی وزیر مراد سعید بھی این ایچ اے کی جانب سے مذکورہ سروس ایریا کا قبضہ لینے میں روایتی سستی برتنے پر تاحال خاموش نظر آتے ہیں۔اس حوالے سے ترجمان این ایچ اے کا کہنا ہے کہ چیئرمین این ایچ اے نے سروس ایریا کا کنٹرول فوری طور پر نئے کنٹریکٹر کو دینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اور آئندہ چند دنوں میں مذکورہ سروس ایریا کا قبضہ حاصل کر لیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More