Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جذبہ خیرسگالی پاکستان کا 360 بھارتی قیدی رہا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (وقائع نگار)پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت ایک بار پھر بڑا اقدام کرتے ہوئے جیلوں میں قید 360بھارتی ماہی گیر اور شہریوں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، بھارتی قیدیوں کو 8 اپریل پھر 15 اپریل ، اس کے بعد 22 اور 29 اپریل کو رہا کیا جائے گا،ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ 355 ماہی گیر اور 5 بھارتی شہریوں کو رہا کیاجائیگا، پہلے 8 اپریل پھر 15 اپریل ، اس کے بعد 22 اور 29 اپریل کو بھارتی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، بھارتی شہریوں کو 100 ، 100 کر کے رہا کیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع سے غافل نہیں، ہمہ وقت تیار ہیں،بھارت کو آبدوز شکن ہیلی کاپٹرز کی فراہمی پر تحفظات ہیں،کرتار پور راہداری پر بھارت نے 15-16 اپریل کو تکنیکی ملاقات کا کہا ہے ، اس حوالے سے جائزہ لیا جارہا ہے ،انہوں نے واضح کیا کہ کرتارپور راہداری اسی صورت کھلے گی جب بات چیت ہوگی، بھارت نے پاکستانی جواب کے حوالے سے اب تک کچھ آگاہ نہیں کیا،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے ، انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیا جائے ،بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں ہے ، قونصلررسائی کا معاملہ فی الحال نہیں دیکھا جا سکتا ،وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے فی الحال کوئی اپ ڈیٹ نہیں،انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ 355 ماہی گیر اور 5 عام بھارتیوں کو رہا کیا جائے گا ،پاکستان کے 347 قیدیوں میں 249 شہری، 98 ماہی گیر شامل ہیں جبکہ پاکستان میں 537 بھارت کے قیدیوں میں 54 شہری اور 483 ماہی گیر ہیں،پاکستان بھارتیوں کو رہا کر رہا ہے بھارت سے بھی اسی نوعیت کے ردعمل کی توقع ہے ، ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سفیروں کو بریفنگ دینے کا سلسلہ جاری رہے گا،ایک سوال کے جواب میں ترجمان کا کہناتھا کہ بھارتی ڈوزیئر پر ہم نے جواب دے دیا ہے ،بھارت نے ہمارے جواب پرکوئی رد عمل نہیں دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More