Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

قیدیوں کا مسئلہ انسانی بنیادوں پر حل کیا جائے ،بھارتی ہائی کمشنر

اسلام آباد (الماس حیدر نقوی) بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے پاکستان کی طرف سے بھارتی قیدیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے قیدیوں کے مسئلے کو انسانی بنیادوں پر حل کرنے اور جوڈیشل ریویو کمیٹی کا اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ کیا ہے ، جمعہ کو بھارتی ہائی کمیشن میں منعقدہ عشائیہ کے موقع پر غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے پاکستان کی طرف سے بھارتی قیدیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے قیدیوں کے مسئلے کو انسانی بنیادوں پر دیکھنے پر زور دیا، اجے بساریہ نے کہا کہ اس مسئلہ پر دونوں ممالک میں ایک عرصہ سے بات چیت چل رہی ہے ، عمر رسیدہ، کم عمر، ذہنی طور پر مفلوج اور خواتین قیدیوں کی رہائی ہونی چاہئے ، بھارت پر امید ہے کہ قیدیوں کے حوالے سے جوڈیشل ریویو کمیٹی کا اجلاس جلد منعقد کیا جائے گا، بھارتی ڈاکٹروں کی ٹیم پاکستان میں قید بھارتی شہریوں کی صحت کا جائزہ لینے کے لئے تیار ہے ، اجازت کا انتظار ہے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی رہائی کے معاملہ پر بات چیت جاری عمل ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More