Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فیٹف اجلاس:وزارت داخلہ کو 15اپریل تک رپورٹ بھجوانے کی ہدایت

اسلام آباد(طارق عزیز) یہ رپورٹ15 مئی کو فرانس میں ہونیوالے فیٹف اجلاس میں پیش کی جائیگی جس کی بنیاد پرپاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائیگا،رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ حکام نے نیشنل ایکشن پلان پارٹ ون تیار کرلیا ، اس حوالے سے متعلقہ حکام نے گزشتہ روز وزیر مملکت داخلہ شہریار آفریدی کوبریفنگ دینا تھی تاہم وزیر مملکت کی طبیعت ناساز ہونے پر بریفنگ نہیں دی جاسکی، آئندہ ہفتے متعلقہ حکام وزیر مملکت برائے داخلہ کونیشنل ایکشن پلان پر بر یفنگ دینگے ،بعد ازاں وزیر مملکت وزیراعظم کو بریفنگ دینگے یہ عمل 15 اپریل سے قبل مکمل کر لیا جائیگا، نیشنل ایکشن پلان کے پارٹ ون میں فوجی عدالتوں کے قیام میں توسیع سمیت دیگر ایسے اقدامات شامل نہیں ہیں جن سے متعلق پارلیمنٹ میں قانون سازی کی جانی تھی، حکومت، اپوزیشن کے درمیان محاذ آرائی کی وجہ سے بعض اہم معاملات کے متعلق قانون سازی زیر التواء ہے ، رپورٹ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان میں دہشت گردی کیلئے فنانسنگ، منی لانڈرنگ ، کراس بارڈر کرنسی سمگلنگ روکنے کیلئے سخت فیصلے شامل کئے گئے ہیں، ہنڈی، حوالہ، فضائی، سمندری سفر کے ذریعے منی لانڈرنگ کی شکایات کو دورکرنے کیلئے سخت اقدامات نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہیں ، بالخصوص افغانستان کے راستے دبئی بھاری رقوم کی منتقلی روکنے کیلئے پاک افغان بارڈر پر خصوصی حفاظتی اقدامات کئے جائینگے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More