Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

رواں مالی سال :بجٹ خسارہ 2900ارب تک پہنچنے کا امکان

اسلام آباد (ساجد چودھری )رواں مالی سال2018-19کے دوران بجٹ خسارہ2900ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے جس کو پورا کرنے کیلئے موجودہ حکومت کو قرضوں پر انحصار کرنا ہوگا جس سے ملک پر مجموعی قرض کا بوجھ جو سال2018کے آخر تک72.5فیصد تک تھا بڑھ کر75فیصد تک پہنچے کا امکان ہے ۔غیر ملکی قرض 75ارب40کروڑ ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے ۔ جولائی تا مارچ کے پہلے نو ماہ کے دوران 2693ارب روپے کی ٹیکس وصولی کر لی گئی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران ایف بی آر نے 2627ارب روپے کی ٹیکس وصولی کی تھی اس طرح رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں میں66ارب روپے اضافہ ہوا ہے اس کے باوجود ایف بی آر کو ٹیکس ہدف پورا کرنے کیلئے آئندہ تین ماہ اپریل تا جون کے دوران مجموعی طور پر 1705 ارب روپے وصول کرنے ہیں جو ماہانہ 568.3 ارب روپے بنتے ہیں ۔ روزنامہ دنیا کے پاس دستیاب قرض کے نئے اعدادوشمار کے مطابق سال 2017کے اختتام پر ملک پر مجموعی قرض جی ڈی پی کا60فیصد تھا جو سال2018کے اختتام تک جی ڈی پی کے 72.5فیصد تک پہنچ گیا ہے جو فسکل ایکٹ2015میں دی گئی زیادہ سے زیادہ جی ڈی پی حد سے 12.5فیصد زائد ہے اور جون2019تک اس شرح کے 75فیصد سے بڑھنے کے امکانات موجود ہیں جس کی بنیاد ی وجہ رواں مالی سال میں بجٹ خسارہ ملکی تاریخ میں پہلی بار2900ارب روپے کے قریب پہنچنے کا امکان ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More