اسلام آباد( ارشاد انصاری سے) چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی سمیت 13 ارکان پارلیمنٹ ٹیکس سال 2017 ء کے لیے جمعرات کوہونے والی پیرا میٹرک کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے آڈٹ کے لیے چنے گئے ہین اگلے مرحلے میں آڈٹ کے لیے ایف بی آر کی جانب سے انہیں نوٹس جاری کیے جائیں گے ان میں مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر چوہدری تنویر ، رکن صوبائی اسمبلی نوید علی، لیفٹیننٹ جنرل(ر) صلاح الدین ، ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی حامد الطر ، علی نواز خان ، ندیم احمد صدیقی ، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے ایم پی اے علی گوہر خان ، بلوچستان سے ایم ایم کے رکن اسمبلی اصغرعلی ، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی آفتاج جہانگیر ،ارباب عامر ایوب ، رکن صوبئی اسمبلی عمر عمری شامل ہیں۔ ساق وزیر مذہبی امور پیر امین الحسنات ، سابق رکن پارلیمنٹ سعود مجید اور بلال اکبر بھٹی کابھی آڈٹ ہوگا۔