Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

زرعی زمینوں پر پرائیویٹ پارٹنر شپ پر جنگلات لگانے کا منصوبہ 

راولپنڈی( قیصر شیرازی ) پنجاب حکومت نے کلین اینڈ گرین پاکستان پراجیکٹ کے تحت صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں زرعی زمینوں پر وسیع پیمانے پر پرائیویٹ پارٹنر شپ بنیاد پر جنگلات لگانے کا پراجیکٹ تیار کرکے اس پر جنگی بنیادوں پر عملدرآمد شروع کردیا ہے اس پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر مین ائندہ موسم برسات کی شجر کاری میں ہر قسم کے پودے اور درخت لگائے جائیں گے۔ یہ پراجیکٹ تھل اور بارانی اضلاع میں زیادہ فوکس ہو گا۔ اضلاع بھکر، خوشاب ، میانوالی، لیہ میں کم از کم رقبہ پانچ ایکڑاور زیادہ سے زیادہ رقبہ پندرہ ایکڑ رکھا گیا ہے جبکہ بارانی اور دیگر اضلاع کے لیے کم ازکم رقبہ تین ایکڑ سے پندرہ اکڑرکھا گیاہے ان تمام رقبوں پر ایک ساتھ( کمپیکٹ ) شجر کاری کی جائے گی اس پراجیکٹ کے تحت 70 فیصد اخراجات محکمہ جنگلات اورتیس فیصد کسان کریں گے جو کاشتکار ، کسان یا مالکان زمین 31 مئی تک اس بابت درخواستیں دیں گے ان کی زمینوں پر جنگلات کا اگاؤ شروع کردیا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More