اسلام آباد( خبر ایجنسیاں ،مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دید یا ہے ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک میں روز بروز ڈآلر کی بڑھتی قیمت اورمارکیٹ سے ڈالر کے بڑے پیمانے پر غائب ہونے کے انکشآف کے بعد حکومت نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی کا حکم دیا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا کہ حکومت نے ایف آئی اے کو ڈآلر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایات دی ہیں۔ سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے ساتھ مل کر ڈالر جمع کرنے اور خیالی کرنسی ٹریڈ کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا۔
ایف آئی اے کو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم
