اسلام آباد( خصوصی رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے فیلڈ فارمشنر کی جانب سے ہیومن ریسورس انفارمیشن سسٹم ( ایچ آر آئی ایس) ڈیٹا بیس کو باقاعدگی کے ساتھ اپ ڈیٹ نہ کرنے کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے ۔ اور تمام ماتحت اداروں کو دو ہفتوں مین ڈیٹا اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے ایف بی آر کی جانب سے تمامف یلڈ فارمشنر کو مراسلہ جاری کیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ فیلڈ فارمشنر کو متعدد بار ہدایت کی کی گئی ہے کہ ہیومن ریسورس انفارمیشن سسٹم ( ایچ آر آئی ایس) ڈیٹا بیس کو باقاعدگی کے ساتھ اپ ڈیٹ کیا جائے مگر ابھی تک متعلقہ فیلڈ آفسز کی جانب سے ہیومن ریسورس انفارمیشن سسٹم( ایچ آر آئی ایس ) ڈیٹا بیس کو باقاعدگی کے ساتھ اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہاہے جس کی وجہ سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں ۔ لہذا تمام فیلڈ آفسز کو ہدایت کی جاتی ہے ہیومن ریسورس انفارمیشن سسٹم( ایچ آر آئی ایس ) ڈیٹا بیس کو باقاعدگی کے ساتھ اپ ڈیٹ کرنے کے لیے فوری طورپر فوکل پرسن مقرر کیے جائیں ۔ تمام فیلڈ آفسز ، دوہفتوں کے اندر اندر ڈیٹا اپ ڈیٹ کریں اور کلیئرنس سرٹیفکیٹ حاصل کرکے ایف بی آر کو بھجوائیں۔
ایف بی آر کا ڈیٹا بیس اپ ڈیٹ نہ کرنے کا نوٹس
