راولپنڈی ( قیصر شیرازی ) سروے آف پاکستان نے پرائیویٹ اور سرکاری درسی کتب میں پاکستان ، پاکستان کے ریجنز اور دنیا کے غلط اور غیرمصدقہ نقشے شائع کرنے کا سخت نوٹس لے لیاہے۔ سروے آف پاکستان کی طرف سے ایسے تمام اداروں ، ٹیکسٹ بک بورڈز کو تنبیہہ جاری کئے
گئے ہیں جن میں انہیں غلط اور غیر مصدقہ نقشے فوری واپس لینے ، کتب سے خارج کرنے کی ہدایت کی گئی اور تنبیہہ کی گئی ہے کہ ایسا نہ کرنے کیصورت میں ان کے خلاف سروئینگ اینڈ میپنگ ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی جس کے تحت مقدمہ ،گرفتاری اور جرمانہ ہو سکتا ہے۔