Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دوران ملازمت خواتین کا تحفظ، ایف آئی اے چاروں صوبوں میں کمیٹیاں قائم کریگی

 کراچی (امداد سومرو ) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) دوران ملازمت خواتین کو ہراساںکرنے سے تحفظ کیلئے اینٹی ویمین ہراسمنٹ کمیٹی ترتیب دینے کے بعد چاروں صوبوں میں زونل کمیٹیاں قائم کرے گی، یہ کمیٹیاں لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں تشکیل دی جائیں گی ۔ یہ اقدام2010 پارلیمنٹ سے منظور کئے گئے قانون146 ـ146پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ ایٹ ورک پلیس ایکٹ145145 اور اعلیٰ عدالت کی جانب سے 9برس گزرنے کے بعد اس قانون پر عملدرآمد کرنے کے احکامات کے بعد اٹھایا جارہا ہے ۔پارلیمنٹ نے 2010میں یہ قانون منظور کیا تھا جس پر9برس گزرنے کے بعد عملدرآمدایک چیلنج بن گیا ہے ۔ اس قانون کے تحت سرکاری ، نیم سرکاری اور نجی اداروں کو کام کے مقامات پرجنسی ہراسگی کی شکایت موصول ہونے پر تین ماہ کے اندر اندر انکوائری کمیشن تشکیل دینا لازمی ہے ۔ حال ہی میں سپریم کورٹ نے بھی بنیادی حقوق سے متعلق کیس میں صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے اپنے اداروں میں ایسی کمیٹیاں تشکیل دیں ۔ ایک آزادانہ سروے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق 90فیصد سرکاری اور نجی ادارے ایسی کمیٹیاں تشکیل دینے میں ناکام رہے ہیں جس کے باعث دوران ملازمت خواتین کو جنسی طور حراساں کئے جانے کا سامنا ہے اور ایسے واقعات اکثر دیکھنے میں آرہےہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More