Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیا بجٹ:پی اینڈڈی نے خرچ کی تفصیلات مانگ لیں

لاہور(قاضی ندیم اقبال) نئے مالی سال کابجٹ تیار کرنے میں 10صوبائی اداروں کی عدم دلچسپی کا معاملہ۔پی اینڈ ڈی حکام نے مذکورہ اداروں سے رواں مال سال کے دوران جاری کئے گئے فنڈز کی یوٹیلائزیشن کا سرٹیفکیٹ طلب کر لئے ۔ادارے اپنی اپنی رپورٹس آن لائن پیش کریں گے ۔ جن کے تناظر میں نئے مالی سال2019-20کے ترقیاتی بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق 27مارچ 2019کو چیئر مین پی اینڈ ڈی بورڈ کی سرپرستی میں سالانہ ڈویلپمنٹ پروگرام 2018-19 کا از سر نو جائزہ لینے کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری اداروں کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور ان کے لئے جاری ہونے والے فنڈز کی بابت معاملات زیر غور آئے جبکہ دوران میٹنگ محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے اپنے اداروں کو رواں مالی سال کے دوران جاری ہونے والے ترقیاتی فنڈزکی بابت رپورٹ ارسال کریں جس میں بتایا جائے کہ وہ100فی صد ترقیاتی فنڈز30جون تک استعمال کر لیں گے اور اگر جاری کئے گئے فنڈز مکمل طور پر خرچ نہیں ہو سکتے تو اضافی فنڈز سرنڈر کر دئیے جائیں۔تاہم مذکورہ اجلاس میں دئیے گئے احکامات پرمکمل طور پر عمل درآمد نہیں ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق ممبر(پی ایس ڈی) پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ ، پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر عائشہ سعید کی جانب سے دس صوبائی اداروں کے انتظامی سیکرٹریزجن میں سیکرٹری ہیومن رائٹس اینڈ مینارٹیز افیئرز، لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ، اوقاف و مذہبی امور، ویمن ڈویلپمنٹ، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال، یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس، آرکیالوجی اینڈ سیاحت، انفارمیشن اینڈ کلچر، انڈسٹریز کامرس اینڈ انویسٹمنٹ، مائنز اینڈ منرلز،اور ٹرانسپورٹ کو ایک مراسلہ جاری کیا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More