Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاقی وزیر تعلیم کی کفایت شعاری ، وزارت میں ملکی اخباروں پرپابندی

اسلام آباد( خبرنگارخصوصی ،) وفاقی وزارت تعلیم کا انوکھا فیصلہ ، وزارت میں لگائے گئے ملکی اخبارات پر پابندی جبکہ کفایت شعاری کے نام پر دفتر میں آنے والے اخبارات بند ہونے سے روز مرہ کی خبروں کی کلپنگ بند کرتے ہوئے تعلیمی مسائل چھپنے والی خبروں پر ایکشن لینے کا عمل روک دیا گیاہے ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے حکم پر ہر وزارت میں بنائے جانے والے واٹس ایپ میڈیا گروپس کے سلسلے میں بنایا گیا گروپ بھی وزارت کے پی آراو نے ختم کردیا ہے معلوم ہوا ہے کہ وزارت وفاقی تعلیم وپیشہ وارانہ تربیت کی جانب سے وزارت میں روزانہ کی بنیاد پر آنے والے اخبارات پر یہ کہہ کر پابندی عائد کردی گئی ہے کہ ا ن اخبارات کی وجہ سے وزارت پر اضافہ اخراجات کا بوجھ پڑتا ہے وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے یہ حکم دیا گیا ہے کہ وزارت مین کوئی اخبار نہیں خریداجائے گا حتی کہ میڈیا سیکشن جو کہ بنا یا ہی اخبارات اور ٹی وی کے لیے ہوتا ہے اس میں بھی اخبار کی خریداری بند کردی گئی ہے ۔ اس حوالے سے وزارت کے پی آر او گزشتہ طویل عرصے سے رپورٹرز سے واٹس ایپ کے ذریعے اپنی خبروں کی کٹنگ منگواکر گزارا کررہے تھے اور ان سے جب بات کی گئی تو ان کاکہنا تھا کہ وفاقی وزیر نے اخبار خریدنے سے منع کردیا ہے اسی سلسلے کے تسلسل مین اتوار کے روز وزارت کے پی آر او نے رپورٹرزپر مشتمل واٹس ایپ گروپ ڈیلیٹ کردیا ہے جس سے وزارت میں ہونے والے اچھے یا برے اقدامات کی رپورٹنگ اورمنظرعام پر لانے کی راہی مسدود جبکہ تعلیم کو درپیش مسائل سے نظریں چرانے کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More