Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے نیکٹاکی کارروائی،8463 بنک اکائونٹس منجمد

اسلام آباد( طاہر خلیل ) انسداد دہشتگردی کے قومی ادارے نیکٹا نے دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے ملک بھر میں4863 افراد کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے اور اسٹیٹ بینک نے اکاؤنٹس میں موجود تیرہ کروڑ ساٹھ لاکھ روپے بھی ضبط کرلئے ہیں۔مزید178افرادفورتھ شیڈول میں شامل ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2018میں دہشتگردحملوں میں کمی ہوئی،نیکٹا کی جانب سے کارروائی ایف اے ٹی ایف کی جانب سے دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنےکی شرائط کےتناظرمیں کی گئی۔نیکٹا سکیورٹی رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے مزید178 افراد کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرلیا گیا ہے، تمام افراد کے نام سکیورٹی اداروں کی اطلاع پرشامل کیےگئے ہیں جبکہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کےتحت8307 افراد فورتھ شیڈول میں شامل ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More