Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

جعلی اشٹام ، جھوٹے بیان، زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کی فہرستیں تیار

لاہور (رانا محمد عظیم )پرانی تاریخوں میں اشٹام پیپرز نکال کر جھوٹے بیان حلفی جعلی زمینوں کے جعلی کاغذات تیار کرنے اور سرکاری اراضیوں کے بھی جعلی کاغذات بنا کر تیار کرنے والی سرکاری اور پرائیوٹ مافیا کے خلاف سخت ترین اقدام کیلئے لسٹیں تیار ہو گئیں ،چاروں صوبوں کے اندر چار لاکھ سے زائد جعلی اشٹام پیپرز سے تیار کردہ دستاویزات سامنے آ ئی ہیں جو کہ نہ صرف جعلی ہیں بلکہ پرانی تاریخوں کے اشٹام پیپرز نکلوا کر باقاعدہ پچھلی ہی تاریخوں میں اندراج کروا کر جائیدادوں پر قبضہ کرنے کے کیسز سامنے آ ئے ہیں جب کہ ہزاروں کی تعداد میں ایسے مقدمات بھی مختلف عدالتوں میں زیر التوا ہیں جن میں اسی مافیا نے پرانی تاریخوں کے جعلی اشٹام نکلوا کر ان پر جعلی رجسٹریاں بیع نامے تیار کروا رکھے ہیں۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے بننے والی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس گھناونے کام میں لینڈ مافیا رجسٹری برانچ پٹواری براہ راست ملوث ہوتے ہیں اور اس وقت کھربوں روپے کی زمینیں اس طریقہ سے یہ گروہ فروخت کر چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق رپورٹس میں باقاعدہ چاروں صوبوں کے اندر با اثر لینڈ مافیا کے ساتھ ساتھ رجسٹری ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ ریونیو کے با اثر افراد کے نام لکھے ہوئے ہیں اور یہ بھی لکھا ہے کہ ان کو کون کون سی با اثر شخصیات نہ صرف سپورٹ کر تی ہیں بلکہ ان کی تعیناتی میں بھی ان کا مکمل عمل دخل ہوتا ہے ۔ رپورٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ اگر صرف اس مافیا کے سرکاری افراد کی جائیداد اد اور اکاونٹس کو دیکھا جائے تو 35سے چالیس ہزار تنخواہ لینے والا ملازم اربوں کا مالک ہے پنجاب کے حوالے سے صرف آ ٹھ شہروں لاہور ، گوجرانوالہ ، فیصل آ باد ، ملتان ، ساہیوال ، قصور شیخوپورہ اور سیالکوٹ کے حوالے سے لکھا گیا ہے کہ یہاں پر ریکارڈ پچھلی تاریخوں میں اشٹام فروخت ہوئے ہیں اور اس وقت بھی ہر مالیت کے اشٹام نہ صرف با آ سانی مل رہے ہیں بلکہ ان کا اندراج بھی با آسانی ہو ر ہا ہے ۔ اہم اداروں نے ایسے اشٹام فروخت کرنے ان کا سرکاری کھاتے میں اندراج کرنے والے مافیا کے حوالے سے مکمل ثبوت حاصل کر لیے اور جلد ان کے خلاف کارروائیاں بھی متوقع ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More