Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاقی شرعی عدالت : سماعت میں تیزی،صرف248مقدمات باقی

اسلام آباد (غلام نبی یوسفز ئی) نئے چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت جسٹس شیخ نجم الحسن کی تقرری کے بعد وفاقی شرعی عدالت میں مقدمات نمٹانے کی رفتار میں نمایاں تیزی آئی ہے جس کی وجہ سے موسم گرما کی تعطیلات سے پہلے وفاقی شرعی عدالت میں زیر التوا تمام پرانے مقدمات نمٹائے جانے کا امکان ہے ۔ گزشتہ ماہ وفاقی شرعی عدالت میں مجموعی طور پر 99مقدمات کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد وفاقی شرعی عدالت میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کم ہوکر 248 رہ گئی ۔وفاقی شرعی عدالت سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق28فروری کوشرعی عدالت میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 323تھی جبکہ مارچ میں 24نئے مقدمات دائر ہو ئے ۔ نئے مقدمات کے بعد وفاقی شرعی عدالت میں مقدمات کی مجموعی تعداد 347ہوگئی جن میں سے مارچ میں 99مقدمات نمٹا دیئے گئے جس کے بعد زیرالتوا مقدمات کی تعداد کم ہوکر 248رہ گئی ۔اس وقت شرعی عدالت میں زیر سماعت سب سے اہم کیس سودی نظام کے خاتمے کے بارے ہے جس میں سودی نظام کی شرعی حیثیت کا تعین کرنا ہے ۔نیشنل بینک نے مقدمے میں وفاقی شرعی عدالت کے اختیار سماعت کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ وفاقی شرعی عدالت کو سودی نظام کے بارے کیس سننے کا اختیار نہیں جبکہ گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ وفاقی شرعی عدالت معاملے پر سماعت کرسکتی ہے لیکن حکومت کو ہدایات نہیں دی جاسکتیں بلکہ سودی نظام کے خاتمے کے حوالے سے سفارشات دی جاسکتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More