Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

’’پرال‘‘ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعداد بڑھا کر 12 کرنیکی منظوری

اسلام آباد( ارشاد انصاری سے) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی ار) کے ماتحت ادارے پاکستان ریونیو آٹو میشن لمیٹڈ( پرال) کی تنظیم نو کے تحت پرال بورڈ آف ڈائریکٹر تبدیل کرکے چیئرمین ایف بی آر کو ہٹآ کر نجی شغبہ سے تعلق رکھنے والے سید جاوید کو پرال بورڈ آف ڈآئریکٹر ز کا نیا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سید جاوید اہم حکومتی شخصیت کے قریبی دوست ہیں جبکہ پرال بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعداد بھی بڑھا کر بارہ کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ نئے بورڈ آ ف ڈائریکٹر میں فیصلہ سازی کا اختیار نجی شعبہ کو حاصل ہو گیاہے کیونکہ پرال بورڈ آف ڈائریکٹرز میں نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر ز کی تعداد چھ ہو گئی ہے نئے چیئرمین پرال بورڈکے پروفائل کے مطابق سید جاوید یو بی ایل کے سابق سینئر ایگزیکٹو ائس پریذنڈنٹ ، و سابق گروپ ایگزیکٹو رہ چکے ہیں انہوں نے پشاوریونیورسٹی سے اکنامک میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اس کے بعد 1979 ء میں ٹوبیکو انڈسٹری میں بطور سیلز مینجمنٹ اپنے کیریئر کا آغآز کیا البتہ ذرائع کا کہنا ہے کہ جس ادارے کے بورڈ آف ڈآئریکٹرز کے چیئرمین بنائے گئے ہیں اس سے متعلقہ شعبے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں انکا کوئی تجربہ نہیں ہے تاہم ایکسپریس کو دستیاب دستاویز کے مطابق پرال کی ری سٹرکچرنگ کے تحت پرال بورڈ میں ایف بی آر کے ممبران کی تعداد کم کرکے چار کردی گئی ہے اورایک ممبر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سیلیا گیا ہے جبکہ نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹرز کی تعداد سات ہو گئی ہے جن میں چار غیر جانبدار ڈائریکٹرز شامل ہیں اور بورڈ کے چیئرمین بھی نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے غیر جانبدار ڈائریکٹرز ہیں دستاویز کے مطابق پاکستان ریونیو آٹو میشن لمیٹڈ ( پرال) بورڈ آف ڈآئریکٹرز کے نئے چیئرمین کا نام چیئرمین ایف بی آرجہانزیب خان نے تجویز کیا جس کی تائید نجی شعبہ سے تعلق رکھنے والے غیر جانبدار ڈائریکٹرز فرخ جنیدی نے کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈ( پرال ) کے موجودہ چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی جون سے پہلے اپنے عہدے کی معیاد ختم ہونے پر عہدہ چھوڑ رہے ہین اور ان کے عہدے میں مزید توسیع نہیں ہو سکتی اورصرف اب نئے سی ای او پرال تقرری کے لیے جلد پراسیس شروع کیا جا رہاہے اورنئے سی ای او پرال کی تقرری کے لیے جلد اشتہاردیا جائے گا۔ 

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More