راولپنڈی (قیصر شیرازی) وزیراعظم عمران خان نے ’بلین ٹری ‘‘ پراجیکٹ پر جنگی بنیادوں پر کام کے لئے محکمہ جنگلات پنجاب میں نیا محکمہ ’’ ایکسنٹیشن ونگ‘‘ قائم کردیا گیا ہے۔جس کا سربراہ ناظم جنگلات ہوگاجبکہ تین سرکل ایکسنٹیشن راولپنڈی، ملتان اور لاہور ہں گے سرکلر کے سربراہ سرکل ناظم ہوں گے۔ جبکہ پنجاب کے 36 اضلاع کے سربراہان ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسرہوں گے جبکہ ہر ضلع مین باقاعدہ ریگولر سٹاف ہو گا اور وزیراعطم بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت پنجاب بھر کی بنجر زرعی ، خالی زمینوں پر کمپیکٹ انداز میں کروڑوں پودے لگائے گا اس نئے محکمہ کے تحت آئندہ مون سون شجر کاری مہم میں پودے لگائے جائیں گے۔
بلین ٹری ‘‘ منصوبہ کیلئے نیا محکمہ’’ ایکسنٹیشن ونگ‘‘ قائم
