کراچی(خبرایجنسی)پاکستان کے غیر ملکی قرضے تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان کا واجب الاداء غیر ملکی قرضوں کا حجم 99ارب31کروڑ ڈالر تقریباً 140کھرب61ارب روپے ہوگیا جس میں سعودی عرب سے ملنےوالے2ارب ڈالرز بھی شامل ہیں ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر 2018 میں پاکستان کے ذمہ 95 ارب 34 کروڑ ڈالرز واجب الادا تھے۔ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں بیرونی قرضوں میں 2 ارب 37 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق قرضوں کے حجم میں سعودی عرب سے ملنے والے دو ارب ڈالرز بھی شامل ہیں جبکہ یو اے ای اور سعودی عرب سے ملنے والے مزید ایک ایک ارب ڈالرز اس قرض میں شامل نہیں ہیں۔