Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کیبل آپریٹرز کیلئے ٹیرف پر نظر ثانی، 24سے 12روپے کردیا گیا

اسلام آباد( نمائندہ جنگ )پیمرا اتھارٹی نے اپنے اجلاس میں خیبر پختونخوا ٹریفک پولیس پشاور کو نان کمرشل ایف ایم ریڈیو لائسنس کے اجراء کی بھی منظوری دی گئی ۔ اتھارٹی نے کیبل ٹی وی آپریٹرز کیلئے نظر ثانی شدہ سبسکرپشن فیس /ٹیرف کی بھی منظوری دی۔ اتھارٹی نے اپنے سابقہ فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے سبسکرائبر فیس 24روپے سے کم کرکے 12روپے فی سبسکرائبر سالانہ کرنے کی بھی منظوری دی ۔ اتھارٹی نے ٹیرف میں کمی کا فیصلہ ملک بھر کے کیبل ٹی وی آپریٹرز کو ریلیف دینے کی غرض سے کیا جو کہ اقتصادی عوامل کی وجہ سے معاشی بحران کا شکار ہیں۔ اتھارٹی نے پیمرا کے سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2018-19 پر نظر ثانی شدہ تخمینہ اور سالانہ بجٹ برائے مالی سال 2019-20کو بھی منظور کر لیا ۔ اتھارٹی اجلاس چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کی صدارت میں منعقد ہواجس میں محمد جہانزیب خان(چیئرمین ایف بی آر)، میجر جنرل (ریٹائرڈ) عامر عظیم باجوہ (چیئرمین پی ٹی اے)، شفقت جلیل (سیکریٹری اطلاعات ونشریات)، میجر (ریٹائرڈ) اعظم سلیمان خان(سیکریٹری داخلہ)، سرفراز خان جتوئی (ممبر سندھ)، محترمہ شاہین حبیب اﷲ(ممبر خیبرپختونخواہ) اور اشفاق جمانی (ایگزیکٹیو ممبر پیمرا) نے شرکت کی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More