Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایچ ای سی کے اہم پروگرامز بند،ڈاکٹر عطا الرحمان کا وزیراعظم کو خط

کراچی (محمد عسکری/ اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین، کراچی یونیورسٹی میں قائم انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بایولوجیکل سائنسز کے پیٹرن ان چیف، سابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سابق سربراہ ڈاکٹر عطا الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے ایک خط میں شکایت کی ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اہم پروگرامز بند کر دیے ہیں جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے گزشتہ 6؍ ماہ کے دوران کچھ پروگرامز مکمل طور پر بند کر دیے ہیں، کچھ روک دیے ہیں جبکہ کچھ کی فنڈنگ انتہائی حد تک کم کر دی ہیں جس کے باعث اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مختلف سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر عطا الرحمان نے خط میں لکھا ہے کہ جب وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین تھے اُس وقت یہ پروگرامز شروع کیے گئے تھے۔ جن پروگرامز کو بند، معطل یا فنڈنگ کم کر دی گئی ہے وہ یہ ہیں۔ ۱) فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام (انتہائی حد تک کم کر دیا گیا)، ۲) نئے پی ایچ ڈی ہولڈرز کیلئے اسٹارٹ اپ ریسرچ گرانٹس (بند کر دیا گیا)، ۳) سائنسی آلات کی مرمت اور دیکھ بھال کیلئے گرانٹس (بند کردی گئی)، ۴) سائنٹفک
انسٹرومینٹیشن پروگرام تک رسائی (روک دی گئی)، ۵) یونیورسٹی فیکلٹی اور اسکالرز کیلئے تحقیقی سفری گرانٹ (روک دی گئی)، ۶) سیمینارز، کانفرنسز اور تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کیلئے گرانٹس (روک دی گئی)۔ خط میں ڈاکٹر عطا الرحمان نے مزید کہا ہے کہ 146146ایچ ای سی اپرووڈ سپروائزرز145145 کے نام سے ایک تکلیف دہ تصدیقی نظام چلایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے نوجوان فیکلٹی ممبران کیلئے پی ایچ ڈی کے طالب علموں کو سپروائز کرنا تقریباً ناممکن ہو چکا ہے۔ خط میں ڈاکٹر عطا الرحمان نے وزیراعظم سے درخواست کی ہے اُن کے نامزدہ کردہ چار فعال سائنسدانوں / ماہرین تعلیم اور چیئرمین ایچ ای سی پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ ایچ ای سی پروگرامز کو دوبارہ بحال کیا جا سکے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More