Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کتے خون سونگھ کر پھیپھڑوں کے کینسر کی 97؍ فیصد درست تشخیص کر سکتے ہیں، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) کتّوں کو انسان کا بہترین دوست سمجھا جاتا ہے اور تحقیق نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ کتوں میں پائی جانے والی سونگھنے کی زبردست صلاحیت سے ڈاکٹرز بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔ سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ کتے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا افراد کے خون کو سونگھ کر تقریباً 97؍ فیصد کامیابی سے مرض کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ماہرین نے یہ پتہ لگایا ہے کہ کتے سونگھ کر کینسر کی تشخیص کر سکتے ہیں لیکن بایو سینٹ ڈی ایکس فارماسیوٹیکل کی جانب سے کی جانے والی نئی تحقیق نے سابقہ ڈیٹا کی تصدیق کی ہے۔ یہ بات ثابت ہے کہ کتوں کے سونگھنے کی طاقت انسانوں کے مقابلے میں 10؍ ہزار گنا زیادہ طاقتور ہوتی ہے جبکہ مرگی کا دورہ پڑنے سے قبل ہی کتوں کو استعمال کرتے ہوئے مریض کو خبردار کیے جانے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ تحقیق کرنے والی ٹیم کی سربراہ ہیتھر جنکیرا کا کہنا ہے کہ اگرچہ  پھیپھڑوں کا کینسر کی سونگھ کر تصدیق کرنا کوئی علاج نہیں لیکن قبل از وقت اس مرض کی تشخیص بروقت علاج کا موقع فراہم کرتا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More