Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت ایمنسٹی اسکیم میں کرنسی نوٹ بھی تبدیل کرے ، رحمت اللہ وزیر

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر ) سابق ممبر ایف بی آر رحمت اللہ وزیر نے حکومت کی جانب سے نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کو خوش آئند قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ حکومت کی نئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں کرنسی نوٹ کو تبدیل کرنے کا بھی فیصلہ کیا جائے،پانچ ہزار روپے ، ایک ہزار روپے اور پانچ سو روپے کے کرنسی نوٹوں کو تبدیل کر کے نئے نوٹ جاری کیے جائیں اور لوگوں کو مہلت دی جائے کہ وہ ایمنسٹی سکیم میں اپنی غیر ظاہر شدہ دولت کو ظاہر کریں اور پرانے کرنسی نوٹوں کی جگہ نئے نوٹ حاصل کریں اس سے وہ دولت جو لوگوں نے اپنے گھروں میں رکھی ہوئی ہے وہ بھی ظاہر ہوگی اور لوگ اس دولت کو ایمنسٹی سکیم کے ذریعے ظاہر کرنے پر مجبور ہونگےاور غیر دستاویزی معیشت کو دستاویزی بنانے میں مد د ملے گی ، جنگ سے خصوصی گفتگو کرتےہوئےانہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت 60سے 70فیصد معیشت غیر دستاویزی ہے اور لوگوں نے ڈالر اپنے گھروں میں رکھے ہوئے ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More