Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

الیکشن کمیشن کی دو اسامیاں، شہباز کی حلیفوں کے تجویز کردہ ناموں کی حمایت

اسلام آباد (طارق بٹ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں ارکان کی دو اسامیوں کیلئے پاکستان مسلم لیگ نون کی حلیف جماعتوں کی جانب سے تجویز کئے گئے ناموں کی حمایت کردی۔ رابطہ کرنے پر نون لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے دی نیوز کو بتایا کہ ہم نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کو سندھ کی نمائندگی کرنے کیلئے ای سی پی رکن کی نامزدگیوں کی تجویز دینے کا کہا تھا۔ اسی طرح ہم نے بلوچستان نشست کیلئے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ سے نام مانگے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نا تو شہباز شریف اور ناہی مسلم لیگ نون نے سندھ اور بلوچستان کیلئے ای سی پی ارکان کی کوئی بھی تجویز دی بلکہ ہم نے مکمل طور پر یہ معاملہ پی پی پی اور ایم ایم اے پر چھوڑدیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان جماعتوں کی جانب سے تجویز کئے گئے ناموں کو خط میں شامل کرکے وزیر اعظم عمران خان کے خط کے جواب میں بھیج دیا گیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یہ پورا عمل حزب اختلاف کی جماعتوں میں قومی معاملات پر اور عمران خان کی پالیسیوں کے خلاف اتحاد کا انعکاس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ روز قبل مسلم لیگ نون نے اپنی ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم کیلئے جواب منظور کرلیا لیکن اس کو بھیجنے میں
تاخیر ہوگئی کیونکہ مسلم لیگ نون قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے کی جانے والی کارروائی میں بہت مصروف ہوگئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More