Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام ، سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی سیل بنانے کا حکم

لاہور(رپورٹ: قاضی ندیم اقبال) سرمایہ کاری کے اہداف حاصل کرنے کیلئے وفاق نے صوبائی حکومت کونیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام اورملک میں ٹورازم سیکٹرکے لئے صوبائی اداروں میں خصوصی سیل بنانے اوران کے فوکل پرسن تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم آفس بورڈ آف انویسٹمنٹ کی جانب سے مراسلہ نمبریF۔No۔19(1)/2019 چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کیا گیا ہے ۔ 146146SPECIAL CELL FOR PM INITIATIVES145145 کے عنوان سے بھجوائے گئے مراسلہ میں146146نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام اور ملک میں سیاحت کے فروغ کے حوالے سے ملکی اور بیرونی سرمایہ کاری کی غرض سے وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں بورڈ آف انویسٹمنٹ بہت سے مثبت اقدام اٹھا رہی ہے اور اس حوالے سے وفاقی حکومت کو مثبت رسپانس بھی مل رہا ہے لہذا ضروری ہے کہ ملک میں اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے حکومت پنجاب آگے بڑھے ۔ اور اپنے صوبائی اداروں میں ان دو سیکٹرز کے لئے خصوصی طور پر سپیشل سیل بنائے اور ان میں فوکل پرسنز بھی تعینات کئے جائیں تاکہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ رابطے میں رہتے ہوئے ہائوسنگ اور سیاحت سیکٹرز میں ڈویلپرز/انویسٹرزکے لئے ریگولیٹری فریم ورک سمیت دیگر معاملات میں بہترین معاون کا کردار نبھا سکیں اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کو پاکستان میں بزنس انویسٹرز لانے میں بھی آسانی حاصل ہو سکے ۔مذکورہ صوبائی ادارے اور ان کی جانب سے تعینات کئے جانے والے فوکل پرسنز اپنے اپنے طورپیشکش بھی تیار کرکے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ہاتھ مضبوط بنائیں۔ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے بھجوائے گئے مراسلہ کی روشنی میں چیف سیکرٹری پنجاب نے چیئر مین پی اینڈ ڈی، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو،سیکرٹری انڈسٹریز، سیکرٹری یوتھ افیئرز، سپورٹس، کلچر اینڈ ٹوور ازم، سیکرٹری ہائوسنگ اور سیکرٹری آئی اینڈ سی کو اس ضمن میں ترجیحی بنیادوں پر معاملات کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر وفاقی حکومت کو آگاہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More