لاہور(سیاسی رپورٹر سے )حکومت پنجاب نے وفاق کو چینی کی برآمد کے فیصلے پر نظر ثانی کے لئے خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق مارکیٹ میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت پرپنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو خط لکھا اور چینی کی قیمت کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق چینی کی برآمد کے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔ ای سی سی کے اجلاس میں گیارہ لاکھ ٹن چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی تھی ۔خط میں کہاگیاہے کہ چینی کی قیمت مارکیٹ میں 58 روپے 60 پیسے فی کلو سے تجاوز کرچکی ہے ۔ ایسے میں از سر نو چینی کے سٹاکس اور ایکسپورٹ کے حوالے سے نظر ثانی کی جائے
چینی مہنگی:پنجاب کا وفاق کے برآمد کے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ
