Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سستی روٹی سکیم سکینڈل,شہباز شریف کے خلاف ایک اور کیس تیار

ملتان (اشفاق احمد سے )حکومت پنجاب نے مسلم لیگ (ن) کے سربراہ، سابق وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کے خلاف سستی روٹی سکیم سکینڈل منظر عام پر لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نیب کو بھی اس سکیم میں لٹائی گئی اربوں روپے کی رپورٹ فراہم کی جائے گی، محکمہ خوراک پنجاب کے مطابق اس ) سکیم کے تحت اربوں روپے لیگی ورکروں میں بانٹ دئیے گئے ، 2008ء سے 2013ء کے دور حکومت میں اس وقت کی حکمران جماعت کی قیادت، پارٹی کے رہنماؤں نے سیاسی کارکنوں کو نوازنے کے لئے مکینیکل تندوروں اور گندم کی فراہمی میں سبسڈی کی مد میں اربوں روپے اڑا دئیے ۔ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس سکیم کے دوران اربوں روپے کی 5 لاکھ 43ہزار 25 میٹرک ٹن گندم منظور نظر افراد کو سبسڈی پر دی گئی۔اسی طرح منظور نظر افراد کو 13 ارب 37 کروڑ روپے سبسڈی دی گئی جبکہ مکینیکل تندوروں کو لگائے جانے کے لئے بھی 9ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دی گئی۔ پنجاب بھر کے اضلاع میں مکینیکل تندوروں کے ذریعے غریب عوام کو سستی روٹی فراہمی کا دعویٰ کیا گیا، لیکن سکیم بری طرح فلاپ ہوگئی نیز سکیم کی تشہیر میں بھی اربوں روپے کے بل حکومتی کھاتوں میں ڈال دئیے گئے ۔ وزارت خوراک نے محکمہ کے متعلقہ افسران کو سکیم میں لگائی گئی اربوں روپے کی رقم کی تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی ۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ نیب کو بھی فراہم کی جائے گی۔ عوام کے ٹیکس سے جمع اربوں روپے منظور نظر افراد میں اڑانے کا حساب لیا جائے گا۔ جن مسلم لیگی عہدیداروں کو مختلف اضلاع میں سکیم کی نگرانی کے لئے تعینات کیا گیا وہ بھی سبسڈی پر آٹے کی فراہمی میں مال بناتے رہے ان کے خلاف بھی کارروائی متوقع ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More