لاہور(کرائم سیل )کمیٹی صوبائی وزیر داخلہ راجہ بشارت کی سربراہی میں کام کر رہی تھی جس نے پنجاب پولیس کی طرف سے وردی کی تبدیلی کے لیے بھجوائی گئی سفارشات اورلاگت کا بھی جائزہ لیا۔ کمیٹی میں صوبائی وزیر بہبود آبادی محمد ہاشم ڈوگر ، آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ، فنانس سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک شامل تھے ۔کمیٹی کی طرف سے حتمی منظوری کے بعد آئندہ ہفتے وردی کی تیاری کیلئے منتخب کی گئی کمپنیوں کا انتخاب ہو گا۔پنجاب پولیس جولائی میں نئی وردی پہنے گی ۔ وزیر اعلیٰ ایک ماہ قبل منظوری دے چکے ہیں
داخلہ کمیٹی نے بھی پنجاب پولیس کی نیلی وردی کی منظوری دیدی
