Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

یہ مشتاق ہتھوڑا کون ہے؟

ایف آئی اے نے معمول کے مطابق اس کا پاسپورٹ چیک کرنے کے بعد اسے روک لیا، طے شدہ طریقہ کار کے مطابق جب محمد مشتاق کے پاسپورٹ کی تفصیلات چیک کی گئیں تو معلوم ہوا کہ اس کا نام بلیک لسٹ میں شامل ہے ،وفاقی ادارے ایف آئی اے نے فوراً متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ مشتاق کا نام بلیک لسٹ میں نیب کے کہنے پر ڈالا گیا، لہٰذا فوراً نیب کو اطلاع دی گئی اور یوں ملزم مشتاق نیب کے ہاتھ لگا۔ شہباز شریف فیملی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ملزم مشتاق کی گرفتاری نیب کی جانب سے کلیدی قرار دی جا رہی ہے ۔ نیب کے مطابق مشتاق مبینہ طور پر حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے لئے فرنٹ مین کا کردار ادار کرتے ہوئے جعلی ترسیلات کے ذریعے کم و بیش 50 کروڑ روپے ابتدائی طور پر اپنے اور بعد ازاں سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل کر چکا ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزم مشتاق کے حوالے سے شریف فیملی واضح تردید کر چکی ہے کہ یہ شخص کبھی ان کا ملازم نہیں رہا۔ یہ تردیدتکنیکی طور پر تو درست معلوم ہوتی ہے کیونکہ یہ شخص بنیادی طور پر شریف فیملی کی شوگر مل کیلئے پرائیوٹ 146146ڈیلر145145کے طور پر کام کرتا تھا۔ چینی کے کاروبار سے منسلک حلقوں میں ملزم 146146مشتاق ہتھوڑا145145 کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ محمد مشتاق المعروف 146146ہتھوڑا145145 کا تعلق چنیوٹ سے ہے جو بعدازاں لاہور میں سیٹل ہوا، ذرائع کے مطابق ملزم کا ایک بیٹا چند ماہ پہلے ہی معاملات کی سنگینی کا اندازہ کرتے ہوئے ملک سے باہر جا چکا ہے ، ذرائع کے مطابق مشتاق عرف 146146ہتھوڑا145145 پرائیویٹ ڈیلر کی حیثیت سے مبینہ طور پر چینی کی خریدو فروخت قاعدے کے مطابق اور 146146آؤٹ آف بک145145 بھی کرتا رہا۔ یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ 146146آؤٹ آف بک145145 معاملات عموماً ٹیکسوں کی پہنچ سے دور رہ جاتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہی 146146آؤٹ آف بک145145 رقم بے نامی اکاؤنٹس تک پہنچائی گئی، نیب کی جانب سے 23 اکتوبر 2018ئسے جاری جانچ پڑتال کے دوران درجنوں ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ اداروں کو مختلف کرداروں تک پہنچانے میں معاون ثابت ہو رہا ہے ۔ ملزم مشتاق کے قریبی حلقے البتہ ملزم کے اس حوالے سے کسی کردار کی نفی کرتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More